آئی اے ای اے کو ٹارگٹڈ اور متعصب رپورٹس سے بنائے گئے تعمیری عمل میں خلل نہیں ڈالنا ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے آئی اے ای اے کے سربراہ کی حالیہ غلط رپورٹ کی اشاعت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کو کو ٹارگٹڈ اور متعصب رپورٹس سے بنائے گئے تعمیری عمل میں خلل نہیں ڈالنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کی غلط رپورٹ کی اشاعت کے بعد، ایران سفیر اور نمائندے نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحتیں پیش کیں۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان "بہروز کمالوندی" نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی غلط رپورٹ کے رد عمل میں آئی اے ای اے کو ایک خط بھیجا گیا ہے اور اس غیر تعمیری اقدام پر احتجاج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رافائل گروسی اور اس کے ساتھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ مشترکہ بیان کے تحت طے پانے والے معاہدے میں کرج کمپلیکس کے نگرانی کے آلات (کیمروں) شامل نہیں ہیں کیونکہ جولائی کے تخریب کاری کے نتیجے میں یہ ابھی تک سیکورٹی تحقیقات کے تحت ہے۔

کمالوندی نے کہا کہ اس کمپلیکس کے کیمروں کے میموری کارڈ کی تبدیلی کو بڑھانے کی درخواست آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران کے دوران اور ویانا جنرل کانفرنس کے موقع پر بھی اٹھائی گئی تھی؛ جس پر ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" نے وضاحتیں پیش کرتے ہوئے ان کی درخواست کا منفی جواب دے دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لفظ "آلات" کے سامنے لفظ "متعین کیے گئے" کو لکھا گیا ہے جس کا مقصد اس کمپلیکس کو سروس سے خارج کرنا اور میموری کارڈ کو تبدیل کرنا ہے۔

کمالوندی نے کہا کہ ویانا کے حالیہ اجلاس کے دوران، جب آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بار پھر کرج کمپلیکس کی کیمرہ سروس کی درخواست کی تو محمد اسلامی نے واضح طور پر پچھلے اجلاس میں بتائی گئی وجوہات بیان کیں اور مذکورہ کمپلیکس میں میموری کارڈ کی تبدیلی کو ناممکن اور مشترکہ بیان کے فریم ورک سے باہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کو کو ٹارگٹڈ اور متعصب رپورٹس سے بنائے گئے تعمیری عمل میں خلل نہیں ڈالنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha