ایران میں اسٹیل مصنوعات کی تیاری کی شرح 7۔20 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے تجارت، کان کنی اور صنعت کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال شمسی سال سے اب تک ملک میں 20 ملین 739 ہزار 200 ٹن خام اسٹیل اور اسٹیل کی مختلف قسم کی مصنوعات کی تیاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رواں شمسی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران، کان کنی کی صنعت کے 12 اصلی مصنوعات میں سے 6 بشمول کاپر کیتھڈ اور ایلومینیم انگوٹس کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 6 دیگر مصنوعات بشمول اسٹیل اور سیمنٹ کی تیاری میں کمی نظر آئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران، ملک میں اسٹیل تیار کرنے والی فیکٹریوں میں 10 ملین 822 ہزار 800 ٹن خام اسٹیل کی تیاری ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8۔6 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

نیز رواں سال کے پچھلے 5 مہینوں کے دوران، 9 ملین 856 ہزار400 ٹن اسٹیل کی مختلف قسم کی مصنوعات کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 6۔10 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

لیکن ملکی کمپنیوں نے  اسی عرصے کے دوان 121 ہزار 800 ٹن کاپر کیتھڈ کی تیاری کی ہے جس میں 4۔1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 222 ہزار 600 ٹن ایلومینیم انگوٹس کی تیاری ہوئی ہے جس میں 6۔30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تاہم اعداد و شمار کے مطابق، ایلومینا، کوئلے کنسنٹریٹ اور سیمنٹ کی تیاری میں بھی کمی آئے اور اس کی تیاری میں بالترتیب 6، 1۔4 اور 6۔10 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha