تہران اور بغداد نے ایرانی پیسوں کی منتقلی کا سنجیدگی سے جائزہ لینے پر اتفاق کیا

تہران، ارنا - ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے عراق میں موجودہ ایرانی پیسوں کی منتقلی کا سنجیدگی سے جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نےہفتہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے موقع پر اپنے عراقی ہم منصب  فواد حسین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات میں فریقین نے کچھ مسائل بشمول عراق میں موجودہ ایرانی پیسوں کو منتقل کرنے کیلیے سنجیدگی سے جائزہ لینے اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقیں نے عراقی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ تہران کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور امیر عبداللہیان کے دورہ بغداد کے ساتھ ساتھ نیویارک میں منعقد ہونے والے عراقی پڑوسیوں کی نشست پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کا ایک اور اہم موضوع اقتصادی سفارتکاری تھی اور دونوں فریقوں کے درمیان عراق کو گیس اور بجلی کی برآمدات سے متعلق کچھ معاہدوں پر دستخط کیا گیا۔

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، خطے کی تازہ ترین صورتحال ، خلیج فارس اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha