26 ستمبر، 2021 10:46 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84484410
0 Persons
آیت اللہ حسن زادہ آملی کا انتقال ہوگیا

تہران، ارنا - ایران کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی کا ہفتہ کی رات 93 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

ایران کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی کا کل رات 93 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئي۔ یہ دانشور اور مختلف علوم و فنون کے ماہر عالم دین، ان قابل فخر اور نادر زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے جن کے مثل کم ہی لوگ ہر دور میں آشناؤں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کے علم، معرفت، عقل اور دل کو مستفیض کرتے ہیں۔

اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں گی، ان شاء اللہ۔

میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے بھی ایک پیغام میں اس عالم دین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ حسن زادہ آملی کل پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث اسپتال میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔  آیت اللہ حسن زادہ آملی 1929 میں آمل میں پیدا ہوئے آپ کا اصلی نام حسن بن عبداللہ طبری آملی ہے جبکہ آپ حسن زادہ  کے نام سے معروف تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آمل کی جامع مسجد میں حاصل کی،  پھر 22 سال کی عمر میں آپ تہران چلے گئے  اور پھر قم تشریف لے گئے۔ آپ ادبیات، ریاضیات ، منطق، فلسفہ اور فقہ و اصول میں مہارت رکھتے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha