ایران مسلسل تیسرے سال آئی ایم او کی ٹیکنیکل کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین بن گیا

تہران، ارنا - ایران مسلسل تیسرے سال انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی تکنیکی کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین بن گیا۔

ایران لگاتار تیسرے سال انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے رکن ممالک کے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے اس تنظیم کی تکنیکی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر منتخب ہوا۔

پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق اس کمیٹی میری ٹائم انڈسٹری میں کام کرنے والے انسانی قوت بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں تربیت پر زور دیتی ہے۔

ایرانی سفیر اور انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO)میں ایران کی مستقل نمائندہ 'ماندانا منصوریان' نے لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن "آئی ایم او" کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ورچوئل اجلاس میں تیسری بار کیلیے اس تنظیم کی تکنیکی کمیٹی کی ڈپٹی چیئرمین کے طور پر منتخب ہوئی۔

وہ پہلی خاتون ہے جو اس تنظیم کی تکنیکی کمیٹی کے نائب سربراہ کے عہدے کے لیے منتخب ہوگئی ہے۔

یہ انتخابات 20  سے 24 ستمبر تک انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے 71 ویں اجلاس میں منعقد ہوئے۔

ایران 1958 سے  اس عالمی تنظیم کا رکن رہا ہے۔ تنظیم اب پانچ کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha