23 ستمبر، 2021 11:32 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84481951
0 Persons
ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

تہران ، ارنا- ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں نشست کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں ، نے اپنے ڈنمارکی ہم منصب جپ کوفود سے ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت یورپی ممالک سمیت مختلف ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات ، صاف توانائی ، ادویات ، صحت اور ویٹرنری میڈیسن کے شعبوں میں تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لینے اور اپنی پیش رفت کے لیے نئے منصوبے بنانے پر تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپ میں بعض دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک میں ان میں سے کچھ عناصر کی موجودگی ناقابل قبول ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہی معیار ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ پابندیوں کے حوالے سے سابق انتظامیہ کا راستہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ جوہری معاہدے کی طرف لوٹنے کے لیے امریکہ کی بیان بازی کے برعکس ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران افغانستان کے لوگوں کو امداد بھیجنے پر ڈنمارک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں اور مطالبہ کیا کہ ویانا مذاکرات جلد از جلد شروع ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha