23 ستمبر، 2021 11:23 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84481941
0 Persons
نعرے کبھی بھی قانونی احکامات کا جواب نہیں بن سکتے: ایران

تہران ، ایرنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعرے کبھی بھی قانونی احکامات کا جواب نہیں بن سکتے۔

یہ بات "سعید خطیب زادہ" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ "آپ کے ٹوئٹر پیغامات ، جو آپ کے مباحثوں سے مختلف ہیں ، اچھے عنوانات ہو سکتے ہیں لیکن نعرے عدالتوں کے دیے گئے قانونی فیصلوں کی جگہ کبھی نہیں لے سکتے۔ ''

خطیب زادہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ عبداللہیان نے واضح طور پر کہا ، برطانیہ کو اپنا مؤقف تبدیل کرنا چاہیے اور یہ تبدیلی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لندن نے تہران کو نازنین زاغری کیس کے حوالے سے دباؤ میں رکھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha