ایران میں پچھلے سال کے دوران 230 ملین ڈالر سے زائد کشمش کی برآمدات

ہمدان، ارنا- نائب ایرانی وزیر زراعت برائے فن باغبانی کے امور نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران، 176 ہزار ٹن کشمش کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 230 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد مہدی برومندی" نے بدھ کی شام کو صوبے ہمدان کے شہر ملایر میں واقع جوزان والی کے انگور کے باغات کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم سے ملایر شہر میں پیدا کیے گئے 35 ہزار ٹن سے زیادہ کشمش برآمد کی گئی جس کی وجہ سے ملایر دنیا کے انگور کے شہر کے طور پر ملک کے اہم کھمبوں میں سے ایک بن گیا۔

انہوں نے ہمدان کو زرعی مصنوعات کی پیداوار اور خوراک کی حفاظت پیدا کرنے میں ملک کے اہم صوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں پچاس لاکھ ٹن زرعی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جن میں سے تقریبا 800 ہزار ٹن باغبانی کی مصنوعات ہیں۔

نائب ایرانی وزیر زراعت برائے فن باغبانی کے امور نے  80 ہزار ایکڑ کے باغات کیساتھ انگور کی پیداوار، برآمد اور کرنسی ایکسچینج میں صوبے ہمدان کی اہم پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہمدان میں 450 ہزار ٹن انگور پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ کا تعلق شہر ملایر سے ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha