22 ستمبر، 2021 6:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84480674
0 Persons
ایران اور آسٹریا کا جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

لندن، ارنا- ویانا کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے آسٹرین محکمہ خارجہ کے سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، آسٹریا میں تعینات ایرانی سفیر "عباس باقر پور" نے بدھ کے روز کو ایک ٹوئٹر پیغام میں اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات اور دونوں ملکوں کے باہمی مفادات پر گفتگو کی۔

منعقدہ اس ملاقات میں ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" اور ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان "بہروز کمالوندی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" جو عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ویانا کا دورہ کیا ہے، نے اب تک آئی اے ای اے کے سربراہ، جرمنی کے وزیر برائے توانائی اور اقتصادی امور اور روزاٹوم ایٹمی کمپنی کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد اسلامی نے اس سے پہلے عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے 65 ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران تہذیبوں کا گہوارہ اور امن پسند ملک ہے جس نے تاریخی طور پر دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور سائنس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں، ہم اپنی مکمل پُرامن جوہری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں اور جیسا کہ ایرانی صدر نے 17 ستمبر 2021 کو شنگھائی سربراہی اجلاس کے دوران  کہا "کوئی بھی مسئلہ ایران کی پُرامن جوہری سرگرمیوں کو نہیں روک سکتا جو کہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں کی جاتی ہیں"۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha