ایف اے او اور آئی اے ای اے کی ایرانی جوہری تنظیم کی نیوکلیئر ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تعریف

لندن، ارنا- اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم سے منسلک  نیوکلئیر ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں ایرانی مستقل مندوب کو تعریف کی سرٹیفکیٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق، ایف اے او کے سربراہ "کو دو نیگو" اور آئی اے ای اے کے سربراہ "رافائل گروسی" نے عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر غذائی تحفظ اور پائیدار زرعی ترقی کے شعبے میں سرگرم تنظیموں کو سراہا جنہوں نے نسل کے تغیرات کے ذریعے پودوں کی پرورش میں اضافہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم سے منسلک  نیوکلئیر ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعنیات ایرانی مندوب کو تعریف کی سرٹیفکیٹ پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" نے جوہری ادارے کی جنرا اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ایک وفد کی قیادت میں ویانا کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے اب تک مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سمیت عالمی جوہری ادارے کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha