ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں ایران سے متعلق ویت نام کے تعمیری موقف کو سراہا

نیویارک، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ویت نام کے ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، اقوام متحدہ میں ایران سے متعلق ویت نام کے تعمیری موقف کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے ویت نام کے ہم منصب " وی تان سون" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ویت نام میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کیلئے ایران میں تیار کردہ ویکسینوں کو وہاں بھیجنے پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صنعتی، زراعتی اور سیاحتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے گا۔

در این اثنا ویت نام کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں ویت نام کے امیدوران کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل کی رپورٹ پیش کی اور ایران سے اقتصادی، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha