بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ایران کی شرکت سے انعقاد کیا گیا

تہران، ارنا- گیارہویں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 77 اور علاقوں کی 889 فلموں کی شرکت کیساتھ ، آج بروز منگل کو بیجنگ میں یان چی ہو بین الاقوامی کانفرنس اور نمائشی مرکز میں انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 77 ممالک اور علاقوں کی کل 889 فلمیں "تیان تان" (آسمانی مندر) ایوارڈ جیتنے لیے مقابلہ کریں گی۔

اس فیسٹیول میں تقریبا 300 چینی اور غیر ملکی فلمیں 31 سینما گھروں میں 1000 مرتبہ سے زائد دکھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گیارہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 14 سے 21 اگست تک ذاتی طور پر منعقد ہونا تھا، لیکن چین میں ڈیلٹا قسم کے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

اس ایونٹ میں  یرانی ہدایتکار "کاوہ مظاہری" کی بنائی گئی فلم "بوٹوکس"، شہاب حسینی کی اداکاری والی "دی فرسٹ سنو" فلم اور ایرانی فلم ساز "ابولفضل جلیلی" کی بنائی گئی "ریورس پاتھ"  کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیجنگ فلم فیسٹیول کا آغاز 2011ء میں ہوا تھا جس کا مقصد چینی فلم سازوں کیساتھ عالمی سنیما کے عظیم لوگوں کیساتھ تعاون کو بڑھانا تھا اور چینی سنیما کی فروغ پذیر مارکیٹ کی وجہ سے اسے اب تک دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha