یہ بات اس نمائش کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد حلاجیان نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پتھر کی 13ویں عالمی نمائش کا ایرانی شہر محلات کے علاقے نیم ور میں افتتاح کیا گیا جس میں 500 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
حلاجیان نے کہا ان کمپنیوں میں سے 95 فیصد گھریلو اور باقی غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔
اس نمائش میں ملکی کمپنیاں300 کانوں سے 20 ہزار ٹن قیمتی پتھروں کو منظر عام پر لائیں گی۔
اس نمائش کی شرکت کیلیے بہارت، بنگلہ دیش، ترکی، اٹلی، روس اور پڑوسی ممالک کے نمائندوں کیلیے ویزے کئے گئے ہیں۔
اس نمائش کا رقبہ 90ہزار مربع میٹر ہے جو محلات- نیم ور کے سڑک سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ بین الاقوامی نمائش 12 سے 15 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ