20 ستمبر، 2021 6:17 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84477909
0 Persons
ایران میں موسم بہار میں صنعتی شعبے میں 6 فیصد کی ترقی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے تجارت، کان کنی اور معادن کے امور نے رواں سال ملک کے صنعتی شعبے میں معاشی نمو کو جاری رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، ہمارے ملک کے صنعت کاروں کی کوششوں سے اس شعبے میں 6 فیصد کی ترقی حاصل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، "مہدی صادقی نیارکی" نے رواں سال ملک کے صنعتی شعبے کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب صنعتی مصنوعات کی پیداواری صورتحال کی مسلسل نگرانی اور پروڈیوسرز کو درکار خام مال کی فراہمی کو تیز کرتے ہوئے ہم صنعتی شعبے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو جاری رکھنے اور برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سال کے پہلے چار مہینوں میں صنعتی اشاریوں کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں کی گئی سرمایہ کاری اور 2 ہزار سے زائد پیداواری یونٹوں کے آپریشن کی وجہ سے 54 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 46 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صادق نیارکی نے 24 منتخب صنعتی مصنوعات کی پیداوار کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مطالعات کے مطابق، اس سال کے پہلے چار مہینوں میں، منتخب شدہ صنعتی مصنوعات میں سے 13 مصنوعات میں اضافہ کیا گیا جن میں سبزیوں کے تیل کی مصنوعات، واشنگ مشینیں، کمبائن، ریفریجریٹرز اور فریز ان مصنوعات میں سرفہرست ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha