ایرانی سپریم لیڈر کا قومی والی بال ٹیم کو ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے پر شکریہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے ایک پیغام میں ایشین چیمپپئن شب کے 21 ویں ایڈیشن میں ایرانی قومی والی بال ٹیم کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قائد اسلامی انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے؛

بسمہ تعالی

قومی والی بال ٹیم کی شاندار فتح ایرانی قوم کیلئے بہت خوشگوار ہے۔ میں آپ پیارے نوجوانوں اور آپ کے ایرانی کوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

واضح رہے کہ ایرانی قومی والی بال ٹیم نے جاپان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے سے حصول سے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورت کے مطابق ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میچ کا کل بروز اتوار کو ایران اور جاپان کے درمیان انعقاد کیا گیا جس میں ایران نے 0-3 نتیجے کیساتھ جاپان کو شکست دے دیا۔

منعقدہ اس میچ میں "میلاد عبادی پور"، "جواد کریمی"، "صابر کاظمی"، "علی اصغر مجرد"، "امیر حسین توختہ" اور "محمد رضا حضرت پور" میدان میں اتر گئے۔

اس طرح ایران نے ان مقابلوں میں مسلسل ساتویں فتح حاصل کی اور صرف ایک سیٹ ہارنے کے ساتھ ایشین چیمپئن بن گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha