19 ستمبر، 2021 6:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84476670
0 Persons
ایران میں موسم بہار میں معاشی نمو 2۔6 فیصد تک پہنچ گئی

تہران، ارنا-  مرکزی بینک کے مطابق ، موسم بہار میں تیل کیساتھ ملک کی جی ڈی پی تقریبا 3 ملین 477 ہزار ارب ریال اور بغیر تیل کے تقریبا 3 ملین 148 ہزار ارب ریال تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 2۔6 اور 7۔4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران، زرعی گروپ جو خشک سالی اور فصلوں کی پیداوار میں کمی سے متاثر ہوا، کی پیداوار میں 0.9 فیصد کمی آئی۔

لیکن "تیل" ، "صنعتوں اور کانوں" اور "خدمات" سمیت دیگر اقتصادی گروہوں کی ویلیو ایڈ میں بالترتیب 23.3، 2.1 اور 7.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سنٹرل بینک کے مطابق، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں سروسز گروپ کی ویلیو ایڈ میں 7 فیصد اضافہ اور ایسی صورتحال میں جہاں کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس گروپ کی ویلیو ایڈ میں 2.5 فیصد کی کمی آئی سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے منفی نتائج سے معیشت کے اس حصے کی بحالی ظاہر ہوتی ہے۔

سروس سیکٹر میں مختلف معاشی سرگرمیوں کے حصہ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس سیکٹر کی ویلیو ایڈڈ گروتھ ریٹ میں اضافہ بنیادی طور پر "ٹرانسپورٹ اینڈ ویئر ہاؤسنگ"، "ہیلتھ اینڈ سوشل ویلفیئر"، "تھوک، موٹر گاڑیوں کی پرچون اور مرمت"، معلومات اور مواصلات" اور "پیشہ ورانہ، سائنسی اور تکنیکی " کے شعبوں کی ویلیو ایڈ میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha