ایرانی والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی قومی والی بال ٹیم نے جاپان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے سے حصول سے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورت کے مطابق ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میچ کا آج بروز اتوار کو ایران اور جاپان کے درمیان انعقاد کیا گیا جس میں ایران نے 0-3 نتیجے کیساتھ جاپان کو شکست دے دیا۔

منعقدہ اس میچ میں "میلاد عبادی پور"، "جواد کریمی"، "صابر کاظمی"، "علی اصغر مجرد"، "امیر حسین توختہ" اور "محمد رضا حضرت پور" میدان میں اتر گئے۔

اس طرح ایران نے ان مقابلوں میں مسلسل ساتویں فتح حاصل کی اور صرف ایک سیٹ ہارنے کے ساتھ ایشین چیمپئن بن گیا۔

ہیڈکوچ "بہروز عطلائی" کے کھیلاڑیوں نے ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، پاکستان، جنوبی کوریا، چینی تائی پے اور جاپان کی ٹیموں کو 0-3  نتیجوں سے شکست دی اور صرف چین کو 1-3 نتیجے سے شکست دیا۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ مقابلوں کا جاپان کی میزبانی میں 7 سے 19 ستمبر تک 16 ٹیموں کی شرکت کیساتھ انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور جاپان فائنل مرحلے میں پہنچ کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha