19 ستمبر، 2021 4:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84476569
0 Persons
ایران میں بجلی کی فراہمی میں 4۔6 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایران الیکٹرک نیٹ ورک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ ملک  میں پن بجلی گھروں میں پیداوار کی کمی کے باجود، رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی میں 4۔6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

"مصطفی رجبی مشہدی" نے مزید کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں بجلی کے تقاضے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.99 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقاضے کا 99 فیصد ملکی پاور پلانٹس اور 1 فیصد بجلی کی درآمد سے پورا ہوتا ہے۔

بجلی کی صنعت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال، کم بارش اور پن بجلی گھروں میں پانی کے ٹینکوں کے حجم میں کمی کی وجہ سے ان پاور پلانٹس نے پچھلے سال کے مقابلے میں 5،691 گیگا واٹ کم توانائی پیدا کی ہے جو اس شعبے میں پیداوار میں 39 فیصد کمی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پن بجلی گھروں میں پیداوار کی کمی کے باجود، رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی میں 4۔6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha