ایرانی قومی جوجسٹو ٹیم ایشیائی مقابلوں کی تیسری پوزیشن پر کھڑی رہی

تہران، ارنا- ایرانی قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ جوجسٹو ایشین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، منعقدہ ان مقابلوں میں ایشیایی ممالک کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن کے کھیلاڑیوں نے مختلف اسٹائلر بشمول برزایلی جوجسٹو، فائٹ اور کنٹاکٹ جوجسٹو میں مقابلہ کیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "حبیب رنجبر" نے 94 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا اور "علی اکبرپور" نے بھی 85 کلوگرام کی کیٹگیری میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دو دیگر کھیلاڑیوں "مہران ستار" اور "رحان موسوی" نے 62 کلوگرام کی کیٹیگری میں دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ایشین چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ ، ورلڈ کٹا چیمپئن شپ، ورچوئل طور پر منعقد کی گئی جس میں ایران سے "رضا جوسرائی" "اکبر سلیمی"، "تقی سلیمی"، "بہروز رستمی" اور "رسول رستمی" نے چھ طلائی تمغموں کو اپنے نام کرلیا۔

نیر کلاسک شو مقابلوں کے خواتین کے حصے میں ایران سے "سارا شفق" اور "نیلوفر صفاریان" نے دو چاندی کے تمغے جیت لیے اور مردوں کے حصے میں بھی "محمد افسری جدیدی" اور "جویان جہانیان" نے دو کانسی کے تمغموں کو حصول کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha