ایران میں منعقدہ ہونے والا رشد بین الاقوامی میلے میں 95 ممالک کی 1100 فلموں کو بھیجا گیا

تہران، ارنا- رشد انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی فارن ورکس ایٹریکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے 51 ویں فیسٹیول کال کی اشاعت کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر 95 ممالک کی 1100 فلمیں (26 اسلامی ممالک کی 168 فلمیں) سیکرٹریٹ کو بھیجی گئی ہیں۔

"افسانہ ہنرور" نے مزید کہا کہ آج بروز ہفتہ (18 ستمبر) کی صبح تک 95 ممالک کی 1100 غیر ملکی فلمیں رشد فلم فیسٹیول کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے زیادہ تر بالترتیب بھارت، اٹلی، روس، امریکہ، ترکی، برازیل، فرانس، اسپین، مصر، جنوبی کوریا، جرمنی اور چین کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 168 کا تعلق 26 اسلامی ممالک سے ہے۔ اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ فیلمیں بالترتیب ترکی، مصر، بنگلہ دیش، قازقستان، ازبکستان، عراق، پاکستان، انڈونیشیا اور افغانستان سے ہیں اور سب سے کم تعداد فلسطین، بحرین، آذربائیجان، الجیریا، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھتی ہیں۔

رشد انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مستقل سکریٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 51 ویں ایڈیشن کیلئے کال چار زبانوں فارسی، عربی، فرانسیسی اور انگریزی میں 31 اگست کو شائع ہوئی۔

اس فلم فیسٹیول میں حصہ لینے کیلئے دلچسپی رکھنے والوں کو 7 اکتوبر تک موقع ہے کہ مندرجہ سائٹ eff.roshd.ir میں رشد فلم فیسٹیول کے قواعد کا مطالعہ اور مشاہدہ کریں اور پھر انہیں اپنے کاموں کو رجسٹر اور ڈیلیور کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha