علامہ رئیسی کو تاجکستان نیشنل یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  ایرانی صدر نے اپنے دورہ تاجکستان کے منصوبوں کے سلسلے میں آج بروز جمعہ کو  تاجکستان نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سائنسی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہیں اس یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے اپنے دورہ تاجکستان کے منصوبوں کے سلسلے میں آج کی دوپہر کو تاجکستان نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سائنسی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کیا۔

منعقدہ اس تقرب میں ایرانی صدر کو تاجکستان نیشنل یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا اور وہ اس یونیورسٹی کی فیکلٹی کے اعزازی رکن منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ تاجکستان نیشنل یونیورسٹی اس ملک کی سب سے بڑی اور نمایاں یونیورسٹی ہے جس کا سنگ بنیاد 1947ء میں رکھا گیا ہے اور اب اس میں 14 کالجز ہیں جن میں 30 ہزار سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha