امیرعبداللہیان نے ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنانی حکومت اور عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں لبنان کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایران میں تعینات لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے نمائندے "عبداللہ صفی الدین" نے آج بروز بدھ کو "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی حکومت اور عوام کو نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ لبنانی عوام کے مشکلات جلد از جلد حل ہوجائیں گے اور ان کی خواہشات پوری ہوں گی۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں مزاحمتی فرنٹ کی حمایت پر خاصی توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے صہیونی اور تکفیری دشمن کیخلاف لبنانی عوام کی شاندار مزاحمت کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی قوموں اور سارے حریت پسندوں کی فخر قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنانی حکومت اور عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں لبنان کی ضروریات کو پورا کرنے پر تیار ہے۔

در این اثنا ایران میں تعینات لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے نمائندے نے امیر عبداللہیان کو ایرانی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی عوام، مشکل حالات میں ان کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شکرگزار ہیں۔

صفی الدین نے ایران کا لبنان عوام کے ضروری ایندھن کی فروخت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں ترقی کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha