جنرل سلیمانی کے قتل کے کیس کا سنجیدگی سے تعاقب کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ جنرل سلیمانی کےقتل کے سیاسی اور بین الاقوامی حقوق کے تعاقب کیلیے اپنے فرض پر عمل کرے گی۔

حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے کیس کے قانونی اور بین الاقوامی حقوق سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی کا اجلاس کی میزبانی کی ، جس میں متعلقہ فوجی حکام اور اداروں کے نمائندوں بھی شریک تھے۔

اس میٹنگ میں، جس میں شہید سلیمانی کے معزز خاندان کے نمائندے اور متعلقہ عدالتی ، سیاسی ، سیکورٹی ، قانونی اور عسکری ایجنسیوں کے منیجر اور نمائندوں نے شرکت کی تھی، مہمانوں نے اس کیس کے جائزے کے حوالے سے اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کرکے اپنے ادارے کی کارکردگی پر ایک رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے اس  موضوع میں تازہ ترین تبدیلیوں اور مسئلے کے مختلف شعبوں اور اثرات کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کیس کو تعاقب کرنا اور ریاستی دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا  وزارت خارجہ کی حتمی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha