ایران کی جوہری تنصیبات میں سخت حفاظتی اقدامات معقول ہیں: غریب آبادی

تہران، ارنا - ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں سخت حفاظتی اقدامات معقول ہیں۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں لکھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حفاظتی اقدامات معقول حد تک سخت ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو آہستہ آہستہ نئے قواعد و ضوابط کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی سفیر کے کہنے کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئےعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس ایکٹ کی تاریخ اور تفصیلات کے بارے میں یران اور آئی اے ای اے کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے۔

کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں ایران کے ایٹمی تنصیبات پر سیکورٹی انسپکٹرز کے دورے کے لیے سیکورٹی سخت کرنے پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha