14 ستمبر، 2021، 4:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84471080
T T
0 Persons
ایرانی بحریہ کے بیڑے کے مشن کا پیغام پڑوسیوں کے ساتھ امن اور دوستی ہے

تہران، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے بین الاقوامی مشن سے 75 ویں بحری بیڑے کی واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ اس مشن کا پیغام پڑوسیوں اور خطے کے ممالک کے ساتھ ایرانی قوم اور حکومت کے امن اور دوستی ہے۔

یہ بات محمد مخبر نے آج بروز منگل ایرانی بحریہ کے 75 ویں بحری بیڑے کے کمانڈر اور اہلکاروں کی بحر اوقیانوس سے مقتدارانہ واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ مقتدارانہ موجودگی خطے اور دنیا کی سیکورٹی تبدیلیوں میں ایک اہم موڑ اور پڑوسیوں اور خطی ممالک کیلیے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے امن اور دوستی کا پیغام ہے۔

مخبر نے کہا کہ یہ طاقتور موجودگی سفارتکاری کو مضبوط بنانے اور دوستانہ اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کےساتھ خطے کی سلامتی بالخصوص اہم سمندروں اور آبی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

سنیئر نائب ایرانی صدر نے بتایا کہ بین الاقوامی پانیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے 75 ویں بیڑے کی طاقتور اور قابل فخر موجودگی اور اہم اور اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں اور بحر اوقیانوس سے واپسی ایرانی بہادر آرمی کی سنہری کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .