ایرانی محکمہ صحت کے مطابق 12 سے 13 ستمبر تک ملک میں مزید 22 ہزار 541 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 163 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 5 ملین 318 ہزار 327 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔
متاثرہ ان افراد میں سے 4 ملین 597 ہزار 215 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔
لیکن 7 ہزار 206 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 448 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک مجموعی طور پر ایران میں کورونا کی شرح اموات 114 ہزار 759 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اب تک 24 ملین 144 ہزار 750 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور 12 ملین 492 ہزار598 افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوالی ہے۔ اور اب ملک میں مجموعی طور پر 36 ملین 637 ہزار 348 ویکسین کی خوراکیں لگوا لی گئی ہیں۔
نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ایک ملین 590 ہزار205 ویکسین کی خوراکیں لگوالینے سے پھر سے ایران میں یومیہ ویکسینیشن کا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ