13 ستمبر، 2021 11:37 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84469421
0 Persons
ایرانی صدر تاجکستان کا دورہ کریں گے: خطیب زادہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ابراہیم رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کورونا میں حالات قدرے پرسکون ہوگئے ہیں اور کچھ شہروں کی حالت بہتر ہے اور یہ بیماری پر قابو پانے کی نوید دیتی ہے۔

انہوں نے فنکاروں، فلمسازوں اور آرٹ سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی سنیما کے علمبرداروں میں سے ایک رہا ہے اور سنیما ہمارے لیے اہم ہے۔

خطیب زادہ نے عراقی وزیر اعظم کے دورے تہران کے بعد اربعین حسینی میں شریک ایرانی زائرین کے کوٹے میں اضافہ ہونے کے بارے میں کہا کہ الکاظمی کا دورہ تہران ایران اور عراق کے قریبی تعلقات کے مطابق ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے پہلے سینئر غیر ملکی عہدیدار ہے جو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد ایران کا دورہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha