ایرانی پہلوانوں نے بیلاروس کے میڈویڈ کپ میں 4 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے بیلاروس میں منعقدہ الیگزینڈر میڈویڈ انٹرنیشنل فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر میدویدیف انٹرنیشنل فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ 19 سے 21 ستمبر تک بیلاروس کے شہر منسک میں منعقد ہوئی۔

منعقدہ ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں "پیمان نعمتی" اور عباس فروتن" نے بالترتیب 65 اور 125 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

نیز ایران سے "کیان محمود جانلو" اور "امیرحسین فیروز پور" نے بالترتیب 65 اور 92 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha