29 اگست، 2021، 11:51 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84452845
T T
0 Persons
گزشتہ سال ملک کی دفاعی برآمدات دگنی ہو گئی: سابق ایرانی وزیر دفاع

تہران، ارنا - سابق ایرانی وزیر دفاع کہا ہے کہ وزارت دفاع میں بہت زیادہ کام کیا گیا ہے 2020 میں  2019 کے مقابلے میں ہماری دفاعی برآمدات دگنی ہوچکی ہے۔

یہ بات جنرل امیر حاتمی نے اتوار کے روز سابق سفیر کی الوداعی اور نئے سفیر کی تعارفی تقریب کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ 2020 ہمارے ملک کی دفاعی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنی ہوگئے اور یہ تمام دشمنیوں کے باوجود حاصل کیا گیا ہے اور آج ہمارے 42 سے زائد ممالک کے ساتھ اچھے برآمدی تعلقات ہیں۔

انہوں نے نئے وزیر دفاع کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں زمینی جنگ کے میدان میں 300 نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

امیر حاتمی نے بتایا کہ میزائل اور کروز میزائل کے میدان میں بہت قابل قدر کام کیا گیا ہے۔ ہم الیکٹرانک جنگ اور مواصلات میں بہت اچھی پوزیشن پر ہیں۔ آبدوز، ڈسٹرائر کے شعبے اور ان کے لیس کرنے کے شعبے اچھے واقعات رونما ہوئے۔

سابق ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلے چار سالوں فضائی لڑائی کے شعبے  اور تربیتی طیاروں کے میدان میں اچھی چیزیں رونما ہوئی ہیں۔

ایرانی جنرل نے بتایا کہ ہم نے آج 42 سے زائد ممالک کے ساتھ اچھے برآمدی تعلقات کا قائم کیا ہے اور دوسرے ممالک نے ہمارے ڈرون کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .