26 اگست، 2021 6:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84450227
0 Persons
یورپی یونین کا نئی ایرانی حکومت سے تعاون پر تیار

تہران، ارنا- یورپی یونین نے نئی ایرانی حکومت سے تعاون پر اپنی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے۔

کونا سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی "پیتر استانو" نے آج بروز جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین نے کل بروز بدھ کو ایرانی پارلیمنٹ میں وزراء کے انتخاب اور منظوری کے عمل کو دیکھ لیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین، ایران سے متعلق یورپی یونین کی پالیسی کے مطابق نئی ایرانی حکومت سے تعاون پر تیار ہے۔

پیتر استانو نے ایرانی وزیر خارجہ "امیر عبداللہیان" سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے رابطے میں تھے اور اب بھی ہم جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے اہم مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ نئے ایرانی وزیر خارجہ عبداللیہان جو اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اراکین کیجانب سے  270 ووٹ حاصل کرکے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، نے جوہری معاہدے سے متعلق کہا ہے کہ اگر ایرانی حقوق کی فرارہمی ہوجائے اور دیگر فریقین بھی پوری طرح اپنے کیے گئے وعدوں پر اتر جائیں تو جوہری معاہدہ نفاد ہونے کے مرحلے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے امریکہ کی حالیہ اور پچھلی دولت کے درمیان فرق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  صدر جوبائیڈن، جوہری معاہدے میں واپسی کے خواہاں ہیں لہذا؛ علاقائی مسائل اور ایرانی میزائل پروگرام اور اس معاملے میں داخل نہیں کرنا ہوگا بلکہ ان کو صرف معاہدے اور ان میں واپسی پر توجہ دینی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha