ورلڈ فری زونز آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر 'سمیر َہمرونی' کی جانب سے چابہار فری زون کے سی ای او 'عبدالرحیم کُردی' کو بھیجے گئے ایک خط کے مطابق چابہار اب ایک مستقل رکن کی حیثیت سے ووٹ کے حق کے ساتھ دنیا کے آزاد زونوں کے فیصلوں اور تقریبات میں فعال اور مؤثر طریقے سے حصہ لے سکتا ہے۔
اس خط میں بھی اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ چابہار فری زون اور ورلڈ فری زون آرگنائزیشن ایک دوسرے کی مدد اور دنیا بھر کے دیگر فری زونز کی حمایت سے باہمی تعاون کر سکیں گے۔
چابہار فری زون بحیرہ عمان کے ساحل پر سیستان اور بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب سے 645 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ