21 اگست، 2021 6:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84444074
T T
0 Persons
ایران کا مختلف ذرائع سے مزید ویکسین حصول کرنے پر تیار

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ "جعفر حسین" نے "ایران میں کووڈ-19 ویکسینیشن" سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مختلف ذرائع سے مزید ویکسین حاصل کرنے پر تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت، ایران میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے، اور یہ ادارہ ایک بار پھر ایران میں اس وبا پر قابوپانے کی حمایت کرنے پر اپنے وعدے پر زور دیتا ہے۔

نیز بیان میں عالمی ادارہ صحت نے ایران میں کورونا ویکسینیشن کے عمل میں مزید اضافے سمیت بین الاقوامی اور ملک میں تیار ویکسین کے استعمال کو سراہا ہے کیونکہ ایرانی ادارہ صحت کیجانب سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق، 20 آگست تک 21 ملین 805 ہزار 879 افراد نے ملک میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لگوالی ہے۔

یعنی ملک میں 3۔19 فیصد افراد نے ویکسین کی پہلی خوارک اور 38۔6 فیصد افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک لگوالی ہے۔

دوسری طرف، یہ بتانا ضروری ہے کہ کہ کواکس میکانزم کے ذریعے مختص ویکسین کی 8.5 ملین خوراکیں، جن کا ذکر پچھلے بیان میں کیا گیا تھا، آنے والے مہینوں میں ملک میں داخل ہوں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس لیے اگست اور ستمبر میں تقریبا 3 لاکھ مزید خوراکیں ملک میں داخل ہوں گی۔

عالمی ادارہ صحت نے اس بیان میں اس حوالے سے بعض شبہات کی وضاحتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مختلف ذرائع سے مزید ویکسین تیار کرنے پر تیار ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ صرف ویکسین ہی کووڈ 19 کی وبا کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

 لہذا؛ ملک میں وائرس کی منتقلی کا سلسلہ توڑنے کے لیے حکومت، برادریوں اور افراد کی طرف سے صحت کا احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی ہوں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی معزز حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی تنظیموں کو مناسب معلومات فراہم کرے، تاکہ نقصان کی زد میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے مزید تعاون کرنے میں ہماری مدد کریں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha