21 اگست، 2021، 3:01 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84443913
T T
0 Persons
ایرانی بحریہ کے سربراہ کی جناب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کا باضابطہ استقبال

تہران، ارنا – پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے آج بروز ہفتہ ایک وفد کی قیادت میں تہران پہنچ گئے ایرانی  ہم منصب ایڈمیرل شہرام ایرانی کے ساتھ ملاقات کی۔

ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

 بعد ازاں ایڈمیرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

یہ سفر جو ہماری بحریہ کے کمانڈر کی سرکاری دعوت پر ہے فوجی تعلقات میں توسیع ، سمندری میدان میں تعلقات کی گہرائی ، علاقائی سلامتی کی بحالی ، مشنوں کے نفاذ میں فوجی تجربات کا استعمال اور سمندر میں فریقین کے قومی مفادات کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی بحریہ کا کمانڈر کل (اتوار) کو بحریہ کے شمالی بیڑے کا دورہ بھی کرے گا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .