سرائیوو فلم میلے میں دو ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا- بوسنیا و ہرزگوونیا میں منعقدہ 27 ویں سرائیوو فلم فیسٹیول میں دو ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی نامور ہدایتکار "اصغر فرہادی" کی بنائی گئی نئی فلم "A Hero" سمیت دیگر ایرانی فلم ساز "پناہ پناہی" کی بنائی گئی فلم "Dirt road" کو بوسنیا و ہرزگووینا میں منعقدہ 27 ویں سرائیوو فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

27 ویں سرائیوو فلم فیسٹیول کا 13 سے 20 آگست تک بوسنیا و ہرزگوونیا میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

فلم A Hero کو گزشتہ ماہ کانز فلم فیسٹیول کے مرکزی مقابلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور آخر میں اس نے گرینڈ جیوری پرائز جیتا، جو کہ پامے ڈی کے بعد میلے کا دوسرا اہم ترین ایوارڈ ہے۔ اس کے علاوہ فلم Dirt road کو بھی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

سرائیوو فلم فیسٹیول بلقان اور یورپ کا سب سے بڑا فلمی میلہ ہے۔ یہ میلہ اگست میں منعقد ہوتا ہے اور اس میں مختصر فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ فیسٹیول کے موجودہ ڈائریکٹر میرساد پوریوترا ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha