ایرانی پہلوان نے ٹوکیو اولمپکس کے چاندی تمغے کو اپنے نام کرلیا

ٹوکیو، ارنا- ایرانی پہلوان "حسن یزدانی" ٹوکیو اولمپک کے کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اپنے امریکی حریف کے سامنے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور دوسری پوزیشن پر کھڑے رہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اولمپکس کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے کا آج بروز بدھ کو 57 اور 86 کلوگرام کی کیٹیگریز میں آغاز کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے حسن یزدانی نے 86 کلوگرام کی کیٹیگیری کے فائنل مرحلے میں امریکی حریف "ڈیوید تیلور" کیخلاف کھیلے گئے میج میں 3-4 نتیجے کیساتھ شکیت کھائی اور ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے اس سے پہلے اولمپک مقابلوں کا ایک طلائی تمغے سمیت بین الاقوامی میدان میں 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران، ایران سے "محمد گرائی" نے ٹوکیو اولمپکس کے گریکو رومن کشتی مقابلوں کے -67 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنے یوکرائنی حریف کو 1۔9 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے ام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha