مختلف ممالک کے حکام اور اعلی سطحی وفود کی نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر ایران کی آمد

تہران، ارنا- نئے ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری آج بروز جمعرات مطابق 5 اگست کو انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے حکام اور اعلی سطحی وفود حصہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک، تاجکستان، ازبکستان، زانزیبار، تنزانیہ، شام اور نائیجر، آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز، الجیریا اور آرمینیا کے وزرائے اعظم، گھانا کے وزیر سیاحت اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ، جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کوریا، پوپ کے نمائندے، پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین، روسی ڈوما کے صدر اور ان کے ہمرا وفد، عراقی صدر اور ان کے ہمراہ وفد ایران پہنچ گئے ہیں۔

نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری "انریکہ مورا" کی قیادت میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے بھی منگل کے روز تہران پہنچ گئے؛ ویانا میں تعنیات یورپی یونین کے سفیر "اسٹفن کلمنتہ" اور یورپی یونین میں ایرانی ڈسک کے صدر "برنو شول"، مورا کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری آج بروز جمعرات مطابق 5 آگست کو مقامی وقت کے مطبق 17:00 بجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس تقریب میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی موجودگی میں حلف اٹھائیں گے؛ توثیق کی تقریب گذشتہ منگل کو امام خمینی کے مزار پر منعقد ہوئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha