سربین اسپیکر نے ایران سے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کیا

بلغراد، ارنا- سربین پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایرانی نئے صدر کی تقریب حلف برادری میں حصہ لینے کی روانگی سے پہلے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ایویستا داچیچ" نے دورہ ایران کی روانگی سے پہلے بلغراد میں تعینات ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سربین صدر "آلکساندر وچیچ" کیجانب سے سربیا کے نمائندے کی حیثیت سے علامہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برادری میں حصہ لینے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے ایران اور سربیا کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بلغراد تمام شعبوں میں تہران سے تعلقات کی تقویت کا خواہاں ہے۔

سربین اسپیکر نے کہا کہ ہم ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں موجودہ سطح پر اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے اور اور اس حوالے سے مزید کاروباری کانفرنسوں کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تہران اور بلغراد کے درمیان اچھے تعلقات سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha