نائب ایرانی وزیر کھیل کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر سے ملاقات

ٹوکیو، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور نے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کی سائڈلائن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، "مہد علی نژاد" نے اس ملاقات میں کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود ایران نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کی تیاری کا اظہار کرلیا اور ایرانی اچھے کھیل دستے کو ٹوکیو روانہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا عالمیگر وبا نے بہت سارے ممالک کی کھیل کے شعبے کو نقصانات کا سامنا کیا ہے لیکن ہم نے صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیراہوتے ہوئے ایرانی ٹیموں کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

اس موقع پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر "یوزای چینگ" نے ٹوکیو اولمکس میں 66 ایرانی کھیلاڑیوں کی موجودگی سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کھیل کے شعبے میں قابل قدر ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین میں سرمائی اولمپکس اور ایشین یوتھ گیمز کی میزبانی کریں گے، جو جاپانیوں کے تجربے پر مبنی ہے۔

دراین اثنا نائب ایرانی وزیر کھیل نے ایران اور چین کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون اور اسٹریٹجک دستاویز کے مطابق کھیلوں پر موثر تعاون ہونے کی تجویز دی جس کا یوزای چینگ نے کا خیرمقدم کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے چین کی اولمپک کمیٹی کے صدر سے بات کی جائے اور اس مسئلے کا مستقبل قریب میں جائزہ لیا جائے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha