ایرانی پہلوان نے ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا

تہران، ارنا- ایرانی پہلوان "محمد رضا گرائی" نے ٹوکیو اولمپکس کے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران سے محمد گرائی نے گریکو رومن کشتی مقابلوں کے -67 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنے یوکرائنی حریف کو 1۔9 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے ام کرلیا۔

واضح رہے کہ -67 کلوگرام کے زمرے میں یوکرائن سے "پرویز نصیبوف" نے دوسری پوزیشن اور جرمنی سے "فرانک استابلر" اور مصر سے "محمد ابراہیم الصید" نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس طلائی تمغے کے حصول سے ایرانی کشتی ٹیم نے اب تک اولمپک مقابلوں کی تاریخ میں 11 طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha