یورپی یونین کی خارجه پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ظریف سے ملاقات

تہران، ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "انریکہ مورا" نے ایرانی وزیر خارجہ "جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے معاون انریکہ مورا جو یورپی یونین کے نمائندے کی حیثیت صدر علامہ رئیسی کی تقریب حلف برداری میں حصہ لینے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز بدھ کو محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے ویانا میں مذاکرات کے آخری چھ دوروں میں ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر کی مورا کی ذمہ داری کے پیش نظر، جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں امریکی وعدہ خلافی کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا اور اس معاہدے کی بحالی کے چیلنجز پر بات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے حالیہ مذاکرات پر بورل اور مورا کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی وعدہ خلافی کے سامنے تین یورپی ممالک کے موقف کی تنقید کی اور ان سے حقیقت پر مزید توجہ دینے اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں کے نقش قدم پر نہ چلنے کا مطالبہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha