عالمی فوجی کشتی مقابلوں کا نومبر میں ایران میں انعقاد کیا جائے گا

تہران، ارنا- ایران کی مسلح افواج کے سیزم سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اب تک، 17 ممالک نے عالمی فوجی کشتی مقابلوں میں شرکت کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے اور یہ مقابلے نومبر میں تہران میں منعقد ہوں گے۔

"رضا باقری" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس، آرمینیا، جنوبی کوریا، شام، پولینڈ، آسٹریا، یوکرین، برازیل، بھارت، پاکستان، کولمبیا، نائیجیریا، تنزانیہ اور بنگلہ دیش ان مقابلوں میں حصہ لیں گے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ کون کون ممالک ان مقابلوں میں حصہ لینے کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، ان مقابلوں کو تہران اور 12 ہزار نشستوں والے آزادی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے تا ہم اگر ممکن نہ ہو  تو ہم اس ایونٹ کے لیے ہفت تیر ہال کا انتخاب کریں گے؛ ہمارے پاس کشتی میں ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمارا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ کے چیمپئن بنیں گے۔

باقری نے کہا کہ  16 ستمبر کو، ہم مسلح افواج کی باکسنگ ٹیم روس بھیجیں گے جس میں 10 وزن میں حصہ لینے والے ہیں؛ اسلامی انقلاب کے بعد ، یہ پہلا ایونٹ ہے جس میں ہم باکسنگ میں حصہ لیتے ہیں  اور اب سے ، ہم ان ایونٹس میں پرجوش شرکت کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha