ایرانی صدر نے آئل مارکیٹ میں استحکام لانے پر اوپیک تنظیم کی کوششوں کو سراہا

لندن، ارنا- ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران، تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اویپک سکرٹریٹ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے کہا ہے کہ علامہ رئیسی نے اوپیک تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے مبارکبادی پیغام کا تحریری جواب دے دیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرلیا۔

واضح رہے کہ اوپیک تنظم کے سیکرٹری جنرل "محمد سانوسی بارکیندو" نے جولائی میں ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صداراتی انتخابات میں علامہ رئیسی کی فتح پر ان کو مبارکباد دی تھی۔

ان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عظیم لوگوں نے آپ کی عزت مآب صدر منتخب کرکے، آپ کی طویل خدمات اور ملک کی فلاح و بہبود میں آپ کی شراکت کو تسلیم کیا۔

 بارکیندو نے اوپیک تنطیم میں ایران کی اعلی پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے عظیم لوگوں کے بارے میں اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ملک کے لوگ، پوری دنیا میں اپنی بھرپور ثقافت، ورثے اور روایات کی وجہ سے قابل احترام اور قابل تعریف ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha