ظریف کا تیرہویں حکومت میں ایران اور عمان کے تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج بروز منگل کو اپنے عمانی ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، علامہ رئیسی کے دوران صدارات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "بدالبوسعیدی" جو اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں حکومت کے صدر کی حلف برداری تقریب میں حصہ لینے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز منگل کو  "محمد جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان اعلی سطحی کے تعلقات کو سراہتے ہوئے علامہ رئیسی کے دوران صدرات میں باہمی تعلقات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

دراین اثنا بدرالبوسعیدی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ظریف کی آٹھ سالہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمان کی پالیسی ایران سے تعلقات کا فروغ ہے اور سلطان عمان "ہیثم سلطان" کا موقف ایرانی نئی حکومت سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سلطنت عمان مذاکرات کی تقویت کیلئے خطی ممالک کے خیالات کو قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha