ایرانی پہلوان نے ٹوکیو اولمپکس میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو، ارنا- ایرانی پہلوان "محمد ہادی ساروی" نے ٹوکیو میں منعقدہ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ساروی نے 97 کلوگرام کی کیٹگیری میں فین لینڈ کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ارنا نمائندے کے مطابق، ٹوکیو اولمپکس کے گریکو رومن کشتی مقابلوں کے 77 اور 97 کلوگرام کی کیٹیگریز کا آج بروز منگل کو آغاز کیا گیا ہے۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان محمد سارری نے 97 کلوگرام کے زمرے میں اپنے فین لینڈ کے حریف کو 2-9 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک کانسی کے تمغے کا حصول کیا۔

یہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کشتی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پہلا تمغہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha