اوپیک کا سیکرٹری جنرل ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا

تہران، ارنا نائیجیریا میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اوپیک کے سیکرٹری جنرل منتخب صدر کی تقریب حلف برداری  کی شرکت کیلیے ایران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات محمد علی بک نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے اوپیک کے سیکرٹری جنرل مسٹر بارکینڈو کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری ملاقات کی۔

اس موقع میں بارکینڈو نے کہا کہ منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران کا رخ کریں گے اور انہوںنے اوپیک کے فیصلوں میں ہمارے ملک کے تعمیری کردار کا شکریہ ادا کر کے تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ نئے صدر کی تقرری کی تقریب ایرانی سپریم لیڈر کی موجودگی میں آج بروزمنگل 3 اگست کو امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوگی اور حلف برداری کی تقریب بھی 5 اگست جمعرات کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق، سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں.

ایران میں بننے والے صدر مملکت، اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے.

سربراہ مملکت سپریم لیڈر اور قوم کے سامنے اس بات کی ذمہ داری لیں گے کے مجلس (پارلیمنٹ) میں پاس ہونے والے قوانین کے نفاذ پر من و عن عمل کریں گے اور وہ اپنی کابینہ اور سب سے قریبی سیاسی عہدہ سنئیر نائب صدر کے تعاون سے ملک میں صحیح سیاسی اقدامات کے نفاذ، اداروں کی شفاف کارکردگی، تعمیری منصوبہ بندی اور ملک کے مفادات کے تحت بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha