ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران بحثیت خلیج فارس کی سلامتی کے ضامن ملک کے برطانیہ اور امریکہ کے اشتعال انگیز اور مربوط بیانات کی مذمت کرتا ہے۔

"سعید خطیب زادہ" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران بحثیت خلیج فارس کی سلامتی کے ضامن ملک کے برطانیہ اور امریکہ کے اشتعال انگیز اور مربوط بیانات کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی بحری جہازوں کیخلاف بدستور دہشتگردانہ حملوں کے سامنے خاموشی اختیار کرتے تھے تا ہم اب وہ ایران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہم ایران کیخلاف ہر کسی طرح کی مہم جوئی اور کاروائی کا جلدی اور سختی سے جواب دیتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha