قائد انقلاب کی صدر روحانی کو کورونا کی روک تھام پر دو ہفتوں کی لاک ڈاون کے جائزے کی ہدایت

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے قائد اسلامی انقلاب کے نام میں ایک خط میں ان س ملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر پر قابو پانے کیلئے دو ہفتوں کی لاک ڈاون کی تجویز دی؛ تو ایرانی سپریم لیڈر نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا کورونا کی روک تھام کمیٹی میں جائزہ لیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام میں ایک خط میں فرمایا ہے کہ "کورونا وبا کی روک تھام پر وزیر صحت کی دو ہفتوں کی لاک ڈاون کی تجویز کے تناظر سے آپ سے اس مسئلے کا کورونا کی قومی روک تھام کمیٹی میں جائزہ لینے اور ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

واضح رہے کہ ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی" نے گزشتہ روز کے دوران قائد انقلاب کے نام میں ایک خط میں ملک میں کورونا کی پانچویں خطرناک لہر پر تبصرہ کرتے ہوئے اس وبا پر قابو پانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے ان کی دو ہفتوں کی شدید لاک ڈاون برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha