نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں 73 ممالک کے حکام کی شرکت

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نو منتخب ایرانی صدر 'سید ابراہیم رئیسی' کی حلف برداری تقریب میں 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

یہ بات سید نظام الدین موسوی نے پیر کے روز نئے صدر کی تقریب حلف برداری سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے صدر کی تقرری کی تقریب ایرانی سپریم لیڈر کی موجودگی میں کل بروزمنگل 3 اگست کو امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوگی اور حلف برداری کی تقریب بھی 5 اگست جمعرات کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق، سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں.

ایران میں بننے والے صدر مملکت، اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے.

سربراہ مملکت سپریم لیڈر اور قوم کے سامنے اس بات کی ذمہ داری لیں گے کے مجلس (پارلیمنٹ) میں پاس ہونے والے قوانین کے نفاذ پر من و عن عمل کریں گے اور وہ اپنی کابینہ اور سب سے قریبی سیاسی عہدہ سنئیر نائب صدر کے تعاون سے ملک میں صحیح سیاسی اقدامات کے نفاذ، اداروں کی شفاف کارکردگی، تعمیری منصوبہ بندی اور ملک کے مفادات کے تحت بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha