گیس، آئل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں ایران کی تاریخ میں مثالی کام کیے گئے ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ملک میں بڑھتی ہوئی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیحلاف معاشی جنگ سمیت کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران، ہم نے پیداوار کے فروغ کی قومی مہم کے فریم ورک میں بڑے بڑے منصوبوں کا نفاذ کیا ہے اور یہ ہمارے ملک کیخلاف دشمن عناصر کی منصوبہ بندیوں اور سازشوں کا بہترین رد عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو ملک میں پیداوار کے فروغ کی قومی مہم کے 88 ویں ہفتے میں محکمہ تیل، جوہری ادارے اور سماجی کی تنظیم کے منصوبوں کے افتتاحی تقریب کے دوران، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 سالوں کے دوران، ملک میں بڑے بڑے منصوبوں کا نفاذ کیا گیا ہے اور یہ کامیابیاں ایرانی حکومت کی نہیں بلکہ عظیم ایرانی قوم کی ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں گزشتہ 8 سالوں کے دوران بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں جو کہ ایران کی تاریخ میں بے مثال ہیں اور 8 سالوں میں کیے گئے کاموں کا موازنہ دسیوں سال پہلے سے کیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے اصل کام ملک کے ماہرین اور انجنئیرز کی کوششوں کے مرہون منت ہیں۔

ایرانی صدر نے جوہری شعبے میں کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایٹمی توانائی کے میدان میں کوئی خاص عصبیت نہیں ہے۔ تا ہم 2003 سے اب تک جوہری مسئلے کے بہانے سے ایرانی قوم کیخلاف بہت زیادہ دباؤ لگایا گیا ہے لہذا اس مسئلے کی ہماری لیئے خاصی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ ایرانی حکومت نے ڈالر اور پیسے کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی پر سمجھوتہ کیا ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے کیونکہ ہم نے جوہری شعبے میں بہت سارے منصوبوں کا نفاذ کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں بھی جوہری ادارے کو یورینیم کی افزودگی کو 20 سے 60 فیصد تک بڑھانا پڑا اور نئے مشینوں اور ساز و سامان کا آپریشنل کیا گیا جس سے جوہری شعبے میں اٹھائے گئے بڑے بڑے اقدامات ظاہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جوہری شعبے میں انتہائی اچھی ترقی کی لیکن ہمارے پاس اس کے خام مال اور پیلے کیک کی کمی تھی؛ جوہری معاہدے کی خصوصیات میں سے ایک ایران میں پیلے کیک کی آمد تھی، اور دسیوں ٹن کسی بھی وقت ایران میں داخل ہوئے اور ہمارے وسائل کو مالا مال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha