ایرانی فلم The Cats کی امریکی میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم The Catsکو امریکہ میں منعقدہ Flickers' Rhode Island International Film Festival میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، Flickers' Rhode Island International Film Festival اکیڈمی اور بافٹا ایوارڈز سے منظور شدہ میلوں میں سے ایک ہے۔

اس فلم فیسٹیول کا 9 سے 15 آگست تک امریکہ میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ایرانی ہدایتکار اور رائٹرز "محمد رسولی" کی بنائی گئی شارٹ فلم The Cats کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم کو دنیا سے بھیجی گئی 6 ہزار 700 فلموں میں سے نمائش کیلئے چن لیا گیا اور اس کی کہانی ایک اکیلی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنے پارٹنر سے علیحدہ ہوگئی ہے اور کورونا وبا کے پھیلاؤ اور قرنطین کے دوران اپنے دو بلیوں کیساتھ زندگی گزارتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha